سلیکٹڈ وزیراعظم نے تھر کو کچھ دینا نہیں تھا تو آنے کی زحمت کیوں کی؟

0
397

پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر کرشنا کماری نے وزیراعظم عمران خان کو اجنبی شخص قرار دے دیا اور کہا کہ کل ایک اجنبی شخص تھر میں آئے تھے۔
ایک بیان میں کرشنا کماری نے استفسار کیا کہ جب سلیکٹڈ وزیراعظم نے تھر کو کچھ دینا نہیں تھا تو آنے کی زحمت کیوں کی؟ پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ کل ایک اجنبی شخص تھر میں آئے، جس کے باعث چھاچھرو میں غیراعلانیہ کرفیو تھا، اسپتال جانے والے راستے بھی بند تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھر کے عوام بلاول بھٹو سے پیار کرتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مرید بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here