سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنا کر آگے لا سکتے ہیں۔عمران خان

0
628


کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کراچی جائیں گے جہاں وہ الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
عمران خان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنا سکتے ہیں اور سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنا کر آگے لا سکتے ہیں۔
عمران خان نے جلسے میں شرکت کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کررکھا ہے۔ عمران خان اپنے دورہ کراچی میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان جلسے میں اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بھی سامنے رکھیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here