سوات فوجی یونٹ میں خودکش دھماکہ تین فوجی شہید

0
806

پاکستانی فوج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں ہوا جس میں ایک فوجی افسر سمیت تین اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
ہفتے کی شام کو پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ حملہ منگورہ کے قریب واقع قصبے کبل میں آرمی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں کیا گیا۔
اس وقت وہاں والی بال میچ کھیلا جا رہا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے میں کیپٹن جہاںزیب ہلاک اور کیپٹن عدیل زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے بعد زخمیوں کو طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here