سول ہسپتال انتظامیہ کی غفلت نہ پانی نہ ہی باتھ روم

0
919


جہلم ( سید ندیم نوشاہی ) سول ہسپتال انتظامیہ کی غفلت عروج پر،، بچہ وارڈ اور اوپی ڈی میں پانی نہ باتھ روم ،ہسپتال تھر کا نمونہ پیش کرنے لگا ، علاج کیلئے آنے والے پانی کو ترس گئے ، ایم ایس ٹھنڈے کمرے سے نکلنے سے بیزار، ہزاروں مریضوں کی بدعائیں لینے لگا، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کی بہتری کے تمام تر دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں جس کی تازہ ترین مثال ضلع جہلم کا سب سے بڑا ہسپتال ڈی ایچ کیو ہے جہاں عرصہ دراز سے ہسپتال کے میک اپ کیلئے کھدائی کرنے کے بعد انتہائی سست روی کا کام کیا جارہا ہے جو ممکنہ طور پرحکومت کے خاتمہ پر ادھورا رہ جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here