سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

0
622

کراچی(نیوزڈیسک) صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 70 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 60 ہزار 14 روپے ہوگئی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہونے کے باوجود سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام تولے کی قیمت بالترتیب 300 روپے اور 259 روپے بڑھ گئی ہے۔ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے نے اڑان بھرلی اور فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر بڑھ کر 1297 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 70 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 60 ہزار 14 روپے ہوگئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here