کراچی(نیوزڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی قیمت بھی گر گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 380روپے کمی ہوئی , جمعہ کو ڈالر بھی 80 پیسے سستا ہوا ہے ۔نجی ٹی وی چینل نے صرافہ ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ دس گرام سونے کی قیمت میں 325روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 60400روپے ہوگئی ۔ اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 380روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 70450روپے ہوگئی ۔ یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے سستا ہوکر 151.70 روپے کا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلے 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوا اور پھر 80 پیسے سستا ہوکر 151 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔اسی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 703 پر بند ہوگیا