سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر وکیل نے پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی، جسے وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرملتان سے تعلق رکھنے والے وکیل بلال نے خود پر پیٹرول چھڑک کر اچانک خودسوزی کی کوشش کی،جسے وہاں موجودپولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ وکیل کا کہناہےکہ میرٹ پرآنے کے باوجود اسے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کےباہر چند روز کے وقفے سےیہ تیسرے شخص کی خودسوزی کی کوشش ہے۔
پولیس نےبلال کو تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا، وکیل کا کہنا ہے کہ انصاف کےلیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان اسے انصاف دلائیں۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے ایک خاتون 2کم سن بچوں سمیت جبکہ ایک نجی کمپنی کاملازم بھی خودسوزی کی کوشش کر چکے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ