سپین کے صدر نے 629لوگوں سے برے جہاز کو داخلے کی اجازت دے دی

0
776

سپین کے صدر پیدرو سانچز نے بحری جہاز میں سوار 629 امیگرانٹس کو سپین میں آنے کی اجازت دے دی. تفصیلات کے مطابق ایک بڑے بحری جہاز میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 629 امیگرانٹس جو یورپ میں داخل ہونا چاہتے. لیکن قریب ترین ملک اٹلی نے انہیں اپنے ملک میں داخل ہونے کی پابندی لگائی تھی اس کے بعد دوسری قریب ترین پورٹ مالٹا کی تھی انہوں نے بھی انہیں داخل نہیں ہونے دیا. ایسی صورت میں جب سپانش صدر پیدرو سانچز کو ان غیر ملکیوں کے حالات کا پتا چلا تو اس نے فوری طور پر قریبی شہر والینسیا کے حکومتی حکام کو ان امیگرانٹس کو وصول کرنے اور انہیں ہر طرح کی سہولیات دینے کی ہدایات کی. اور کہا کہ یہ امیگرانٹس بھی انسان ہیں اور سوشلسٹ پارٹی ہر انسان کے مساوی حقوق کی حمایت کرتی ہے. سوشلسٹ پارٹی بغیر رنگ و نسل کے انہیں سپین میں خوش آمدید کہتی ہے. یاد یہ بحری جہاز فرانس کی ایک این جی اوز کا تھا انہوں نے ان غیر ملکیوں کو مختلف چھوٹی چھوٹی کشتیوں سے جو کہ ڈوبنے کے قریب تھی سے بچایا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here