سکرنڈ پریس کلب کے صدر کاسکرنڈ اینٹی سنیک بائٹ وینم لیب کا دورہ

0
543

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سکرنڈ:اینٹی سنیک بائٹ وینم لیب کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم سے سکرنڈ پریس کلب کے وفد کی ملاقات صدر پریس کلب محمد صدیق منگیو کی قیادت میں ہوئی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد خبریں جن میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے پراجیکٹ ختم کرنے کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گورنمنٹ نے پراجیکٹ کے لئے 2 کروڈ کی گرانٹ جاری کی ہے اور وہ اکائونٹ میں موجود ہیں جس سے نئی مشینری خرید کی جائے گی اور سندھ بھر کی ضروریات کے مطابق ویکسین بنائی جا سکیں۔اور انہوں نے گزارش کی کہ خدارا ایسی بے بنیاد خبریں نہ اڑائیں۔جس پر صدر پریس کلب سکرنڈ محمد صدیق منگیو نے ڈاکٹر نعیم کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ پراجیکٹ ہمارا سرمایا ہے۔ اور آپ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ۔اس موقع پر سینئر صحافی و کالم نگار عبدالتواب شیخ، ولی محمد بھٹی، مشتاق سولنگی اور کنور ظفر بھئ موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here