سیالکوٹ میں خواجہ آصف پر تقریر کے دوران سیاہی پھینک دی گئی وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے شہر سیالکوٹ میں کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک انکے چہرے پر کسی نے سیاہی پھینک دی جس سے خواجہ آصف بڑے پریشان ہوئے اور پھر ورکروں نے ان نوجوان کو پکڑ کر خوب دھو لائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا خواجہ آصف نے ملزم فیض کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ اس شخص کو پیسے دے کر یہ کام کروایا گیا ہے اور میں اس شخص کو معافی کا اعلان کرتا ہوں