سی این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

0
359

لاہور: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب نے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔
ملک میں ڈالر اور پٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں قیمت 79 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 82 روپے 79 پیسے ہوگئی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے کہا کہ چند روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 7 روپے اضافہ کے باعث قیمت بڑھانا پڑی، سی این جی کی قیمتیں براہ راست ڈالر کی قیمتوں سے جڑی ہیں اس لیے اس میں اضافہ نا گزیر ہے۔ واضح رہے کہ دو مئی کو ڈالر کی قیمت 141 روپے 48 پیسے تھی جو 17 مئی کو 149 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوگرا نے بھی آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here