الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 23شانگلہ میں خواتین کے 10فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قراردیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔
پی کے23 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ