شب برات عقیدت اور احترام سے منائی گئی

0
723


سرائے عالمگیر (ارشدقاضی) شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، سرائے عالمگیر سمیت ملک بھر کی مساجد میں فرزندان اسلام رات بھر عبادات اور نوافل اداکرتے رہے اور خصوصی دعائیں کی گئیں ، رات بھر درود وسلام کی محفلیں منعقد کی گئیں سرائے عالمگیر اور گردونواح کی تمام مساجد میں چراغاں کیا گیا ، اس سے پہلے دن کے اوقات میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور صفائی ستھرائی کی گئی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی شہریوں نے حسب روایت ایک دوسرے کے گھروں میں نیا زتقسیم کی جبکہ مساجد اور درباروں پر سپیشل لنگر کا اہتمام کیا گیا ، مساجد میں خصوصی تقریبات میں علمائے کرام اور مشائخ عظام نے بابرکت رات کے فضائل پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا فضیلت ، مغفرت اور برکتوں والی رات ’’شب برات ‘‘ اپنے رب کے حضور اپنی مناجات ، مغفرت، دعاؤں کی قبولیت کے پُرنور لمحات ہوتے ہیں اس رات رحمتوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں برکتوں کا نزول ہوتا ہے خطاؤں کو معاف کردیا جاتا ہے صدق دل سے مانگی جانے والی دعائیں شرف قبولیت حاصل کرتی ہیں ، شب برات کے موقع پر سرائے عالمگیر کی مساجد اورعبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here