شمالی کوریا نےبڑا اعلان کر کے، امریکا کوحیران کر دیا

0
807


شمالی کوریا نے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے کا بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کر دی جائے گی۔
سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب ضرورت نہیں۔
امریکا نے شمالی کوریا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ اہم پیش رفت اور ساری دنیا کےلیے اچھی خبر ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے فیصلے کو بامعنی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے شمالی اور جنوبی کوریا، جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان جلد ہونے والے مذاکرات کے لیے مثبت ماحول پیدا ہوگا۔
جاپان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی کوریا پر دباؤ کم کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ شمالی کوریاکم جونگ نے کہا کہ آج سے ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کے لیے قائم تنصیبات کو بند کیا جارہا ہے اور پیانگ یانگ اب مزید کسی قسم کے ایٹمی یا میزائل تجربات نہیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اب شمالی کوریا دنیا بھر میں ایٹمی تجربات ختم کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ بنے گا۔
کم جونگ کے اعلان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم پیش رفت اور ساری دنیا کےلیے اچھی خبر قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کم جونگ ان سے ملاقات کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے نامزد وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا اور ٹرمپ کے سفیر کی حیثیت سے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی تھی۔
دوسری جانب شمالی اورجنوبی کوریاکےدرمیان ہاٹ لائن رابطہ قائم ہوگیا ہے۔
جنوبی کوریا کے بلیو ہاؤس اور شمالی کوریا کے اسٹیٹ افیئرز کمیشن میں ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔
شمالی اورجنوبی کوریاکےدرمیان 27اپریل کو سربراہ اجلاس سے پہلے ہاٹ لائن رابطہ قائم کیا گیا ہے، ہاٹ لائن پردونوں ملکوں کےسربراہ آڈیو ویڈیو رابطہ قائم کرسکیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here