شہبازشریف قوم کو بے وقوف بنارہیں ہیں چانڈیو

0
778

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہبازشریف جھوٹے وعدے کرکے قوم کو بے وقوف بنانے نکلے ہیں۔
شہبازشریف کے کراچی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ انہوں نے آج پھر کراچی میں سنجیدہ منہ بنا کر ٹوپی ڈرامہ کیا۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر لفظی وار کئے اور کہا کہ شہباز شریف لاہور سے نکل کر دیکھیں لوڈ شیڈنگ نہیں بجلی ختم ہوگئی۔
مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر نام نہیںتو کم سے کم بیان ہی بدل لیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ شہبازشریف اور عمران خان نے 2013ء میں طالبان کی حمایت کی اور جیتے ،دونوں ہی جماعتوں نے طالبان اور دہشت گردی کےخلاف آپرشن کی مخالف کی تھی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here