*[احسن کمال] – شہبازشریف ایماندارہیں تو (ن) لیگ میں کوئی کرپٹ نہیں ہے، شیخ رشید*
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف ایماندار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے پر کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام چور، ڈاکو اور کرپٹ لوگ جیلوں میں چلے جائیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ کیا کریں، دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے سے ہمیں کوئی پزیرائی نہیں ملی، اگر شہباز شریف دیانتدار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں۔ مارچ کے آخر تک جھاڑو پھر جائے گا پھر صرف اللہ کا نام ہی رہے گا۔…