شہباز شریف کے جلسے میں لڑکی پر تشدد

0
721


پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف کے جلسے کے اختتام پر ایک خاتون کے ساتھ کچھ افراد کی جانب سے بدتمیزی کی گئی اور دھکم پیل میں خاتون کو زخم بھی آئے۔ جلسے کے اختتام پر کچھ مرد خواتین کے پنڈال میں گھس گئے اور مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی کارکن زیبا رانا کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے کہا اور اسی دوران ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی، متاثرہ خاتون کو جان بچانے کی کوشش میں زخم بھی آئے۔جلسے میں شریک دیگر خواتین اور مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نے بڑی مشکل سے خاتون کو پنڈال سے نکالا۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں خواتین کے لیے بہتر انتظامات کیے گیے تھے لیکن خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسے واقعات پی ٹی آئی جلسوں میں ہوتے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here