شہباز شریف کے داماد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

0
522

سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کےداماد عمران علی یوسف کی جائیداد ضبطی کی درخواست سماعت پر احتساب عدالت نےنیب کو علی عمران یوسف کی جائیداد ضبط کرنےکا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نےنیب کی درخواست پر سماعت کی ، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد کی تفصیل عدالت کو بتا ئی ۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نےکہا کہ عمران علی کی اربوں روپےمالیت کی جائیداد پاکستان میں ہےجبکہ علی سنٹر،علی ٹاؤن میں کروڑوں روپےمالیت کےدفاتر اور اپارٹمنٹس بھی عمران علی کے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کےنام پر گلبرگ میں اربوں روپےمالیت کا پلازا بھی ان کا ہے،غوث الاعظم ڈویلپرز کےنام پر بھی کروڑوں روپےکی جائیدادشہباز شریف کے نام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگ 3 میں 99/100 A بلاک میں کروڑوں روپےمالیت کا پلاٹ ہے،جبکہ مدینہ فیڈز مل بھی عمران علی یوسف کی ملکیت ہے۔

اسداللہ نے بتایا کہ علی پروسیڈ فوڈزپرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی یوسف کی ملکیت میں ہےجبکہ عمران علی پر پنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ایف او نوید اکرام سے13کروڑ رشوت لینےکا الزام ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد کو تحقیقات کےلیےنیب طلب کیا گیا مگر عمران علی یوسف طلبیوں کےباوجود پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے بتایا کہ عمران علی یوسف کےوارنِٹ گرفتاری جاری ہوئےمگر ملزم بیرون ملک فرا ہو گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here