وزیر ریلوے شیخ رشید حیدرآباد کے دورے میں مشکل میں پھنس گئے۔
حیدر آباد میں صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں گھیر لیا۔
میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کی جبری برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی وکٹوتی کے معاملے پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا حیدرآباد میں میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کردیا۔
شیخ رشید ریلوے اسٹیشن کے وی وی آئی پی گیٹ سے واپس چلے گئے۔
حیدرآباد میں صحافیوں نے شیخ رشید اور فواہد چوہدری کے خلاف نعرےبھی لگائے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ