علامہ طاہر القادری اسپتال میں داخل

0
350

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو گزشتہ روز نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کو کئی دنوںسے سینے میں تکلیف تھی، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے سینے میں ’سسٹ‘ ہےجس کا علاج آپریشن ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کےسینے میں موجود ’سسٹ‘ زخم بن کر بگڑ گیا تھا، اس کا فوری علاج کرنا بے حد ضروری تھا۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کل ان کا آپریشن کردیا گیا جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا اور اگلے چند روز انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری گزشتہ چند روز سےعلیل تھے تاہم ان کا بڑا آپریشن ہوا ہےجبکہ عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here