سابق رکن قومی اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علی رضا عابدی کے گھر کے باہر پیش آیا،انہیں طبی کےلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں علی رضا عابدی بھی شامل ہیں۔علی رضا عابدی نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 243 میں وزیراعظم عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا۔گزشتہ دونوں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں دو کارکن ہلاک ہوئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ