پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 100 دن مانگے ہم ہزار دن دینے کو تیا ر ہیں ۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پانچ سال چندہ وصول کرنے میں لگ جائیں گے ، ملک چندے کے پیسوں سے نہیں چلتے ڈیم کے لیے 114 ارب روپے کی ضرورت ہے ۔ عمران خان جیسے جیسے یو ٹرن لیں گے ہم نشاندہی کریں گے ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم معاشی پالیساں بنائیں ، یوٹرن نہ لیں کسی دوسرے ملک یا پھر آئی ایم سے قرضے لے کر بھی ڈیم بنایا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ آپ کو کور نہیں کرے گی ، وزیر اعظم قوم سے تو خطاب کرتے ہیں مگر پارلیمنٹ میں نہیں ۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھاشا ڈیم کی بنیا د رکھی ۔مسئلہ ایک ڈیم سے حل نہیں ہوگا ۔ ملک کی ترقی کے لیے کئی ڈیم بنانا ہوں گے ۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ احتساب کریں انتقام نہیں لیں ، احتساب اور انتقام میں فرق ہونا چاہیے ۔ بشکریہ روزنامہ جنگ