عمران کسانہ کو کھاریاں پولیس نے دبئی سے انٹر پول کی مدد سےگرفتار کرلیا

0
502

کھاریاں: سنگین جرائم میں ملوث مجرم غلام مرتضیٰ (عمران) کسانہ کو کھاریاں پولیس نے دبئی سے گرفتار کرلیا
کھاریاں تھانہ کھاریاں صدر کے ایس ایچ او عرفان صفدر نے بیرون ملک فرار سنگین جرائم میں مطلوب مجرم غلام مرتضی عرف عمران ساکن کسانہ کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کر لیا.گزشتہ روز مقامی عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا گیا.غلام مرتضی اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم ملوث تھا اور گزشتہ 9 سالوں سے مفرور تھا.اسکے خلاف 30 اپریل 2009 کو مقدمہ نمبر 178 /9 زیر دفعہ 302…337…337F6 اور 34 ت پ مقدمہ درج کیا گیا تھا.اس مجرم کی گرفتاری کے لئے محکمہ نے ایس ..ایچ ..او تھانہ کھاریاں صدر عرفان صفدر کو دبئی بھیجا وہ مجرم کو گرفتار کر کے کھاریاں لا ے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here