عید کے دنوں میں سیاحوں نے باغ کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا

0
1200

باغ (حاجی محسن ہاشمی سے)عید کا دوسرا تیسرا روز آزاد کشمیر بھر سمیت پاکستان سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے باغ کے سیاحتی مقامات لسڈنہ ڈومگلہ شیرو ڈھارا حاجی پیر بیسوٹی شیرکیمپ کا رخ کر لیا ہوٹلز گیسٹ ہاوسسز پر بھاری رش باغ حویلی مین شاہراہ پر بھاری ٹریفک مقامی لوگوں نے سیاحت کے فروغ کے لیے مہمان سیاحیوں کو ہر ممکن تعاون کا اعلان کر دیا گورنمنٹ گیسٹ ہاوسسز سمیت پرائیویٹ گیسٹ ہاوسسز بھی سیاحوں کو بہتر سہولت دینے کے لیے کوشاں ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے خواتین سیاحوں نے کہا کہ یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی لوگ مہمان نواز اور عزت کرنے والے مکمل تحفظ محسوس ہوا جبکہ مرد سیاحوں نے کہا کہ لوکل انتظامیہ بھرپور تعاون کررہی ہے کوئی ٹیکس چونگی یا پارکنگ فیس نہیں لی لوگ اب مری کے بجائے باغ اور آزاد کشمیر کا رخ کررہے یاد رہے اس سال باغ آزاد کشمیر میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد ہوئی جسکا کریڈٹ سوشل میڈیا کے دوستوں کو جاتا ہے جہنوں نے اپنے علاقوں کی خوبصورت تصاویر اپلوڈ کر کے سیاحوں کو متوجہ کیا آزادکشمیر جی بی کے باسیوں سے اپیل ہے کہ مہمان سیاحوں سے ہر ممکن تعاون کریں لوگ مری کاغان ناران چھوڑ کر ہمارے دعوں پر بھروسہ کر کے آ رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کریں حکومت وقت سے گزارش کہ سیاحتی مقامات کو لنک کرنے والی روڑز کی خستہ حالی پر نظر کرم کریں ٹورزم کوریڈور منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے سیاحتی مقامات لسڈنہ ٹو تولی پیر شیرکیمپ تا پیر کنٹھی بن ڈھوک کالاپانی سنکھ 10825 کو لنک کرتے ہوئے لسڈنہ شیرو ڈھارا تک ملاہیں جبکہ سمنی سے ڈنہ نمبر چار کو لنک کیا جائے سوانج مہل کالابن کو تولی پیر باڑیکوٹ سے ٹھولینی ڈوغہ کول گراں جبکہ سیری کو سیاحتی مقام پنجال سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو لنک کر کے سیاحت کو فروغ دے سکتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار انکی دہلیز پر ملے گا سوشل میڈیا کہ دوستوں سے گزارش کہ وہ اپنے علاقوں کی خوبصورت تصاویر بنا کر شیئر کریں تاکہ آپ کے علاقہ کی پہچان ہو سکے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here