سپین(شفقت علی رضا
غیر قانونی طریقے سے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران بارہ تارکین وطن کشتی میں مردہ پائے گئے ۔ ہسپانوی ریڈ کراس نے بتایا کہ باقی بارہ پناہ گزینوں کی تلاش جاری ہے۔
ہسپانوی ساحلی محافظوں نے بتایا ہے کہ بحیرہ روم میں انہیں ایک کشتی نظر آئی جب محافظ کشتی کے قریب پہنچے تو کشتی پر 12 افرادکو مردہ پایا جو ممکنہ طور پرجسم میں پانی کی کمی اور بھوک سے ہلاک ہوئے جبکہ 30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ۔مرنے والوں میں 10 مرد اور2 خواتین شامل ہیں جن میں سے ایک خاتون حاملہ تھی۔
تارکین وطن کا تعلق مروکو کے علاقے صحارا سے ہے۔
واضح رہے کہ 2018 میں اسپین آنے کی کوششوں کے دوران اب تک 740 سے زائد مہاجرین ہلاک ہو چکے ہیں۔