فخر کی ڈبل سنچری، اوپننگ پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ

0
523

پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی طرف سے پہلی ڈبل سینچری بنا ڈالی۔

فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور سعید انور کا 194 رنز کا تھا۔

فخر زمان سے قبل بھارت کے روہت شرما،ورندرسہواگ،سچن ٹنڈولکر ون ڈے میں ڈبل سنچری بناچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، نیوزی لینڈکےمارٹن گپٹل بھی ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والی فہرست میں شامل ہیں۔ کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں اوپنرزنے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 41 اوورز میں 304 رنز بنائے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے ۔

اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا اور تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف جون 2006 میں 286 رنز بناکر قائم کیا تھا۔

دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد حفیظ اور عمران فرحت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،جو انہوں نے زمبابوے کے ہی خلاف ہرارے میں ستمبر 2011 میں 228 رنز کی شراکت قائم کرکے بنایا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here