فضل الرحمان سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ نامزد باقی کسی صوبے کا فیصلہ نہ ہو سکا

0
1131

سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمان کو صوبے کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر آج اُن سے حلف لیں گے۔سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے درمیان ڈھائی گھنٹے سے زائد ملاقات میں سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے فضل الرحمان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزراء مکیش چاولہ اور ناصر حسین شاہ جبکہ ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری بھی موجود تھے۔فضل الرحمان کا نام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے دیا گیا تھا۔ فضل الرحمان 2007ء سے 2010ء تک چیف سیکرٹری رہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here