پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نوکری بچانے کے لیے اچھل کود کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی فکر کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے چندہ چوری کے راز فاش ہو رہے ہیں، ڈالر کی اونچی اڑان موجودہ حکومت کی کامیابی ہے۔
وزیر بلدیات نے یہ بھی کہا کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، روٹی مہنگی یہ ہے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی۔بشکریہ روزنامہ جنگ