فیصلےکا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ

0
673

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیدیا ہے ۔

خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ملنے والے سزائوں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گاجس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،یہ فیصلہ 3ماہ قبل آجانا چاہیے تھا ۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پاناما کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here