لاہور(نیوزڈیسک) قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کو پیش آئے حادثہ کی افسوس ناک تفصیلات ، رہنما پیپلز پارٹی کے صاحبزادے کی گاڑی کو اوور اسپیڈنگ کے باعث لالہ موسیٰ کے قریب حادثہ پیش آیا، درخت سے ٹکرانے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اسامہ اور اس کا دوست موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔قمر زمان کے بیٹے کو حادثہ لالہ موسیٰ میں پیش آیا،قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ اوور اسپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثے کا شکار ہوا۔بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب پیش آیا۔ٹریفک حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسامہ کی کار لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹرجی ٹی روڈ کے قریب درخت سے ٹکرائی۔ درخت سے ٹکرانے کے باعث اسامہ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے باعث اسامہ قمر گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایک دوست میں گاڑی میں موجود تھا۔ حادثے میں اسامہ کا دوست بھی جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی موت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ ایک پریس کانفرنس کرنے والے تھے جب انہیں ان کے بیٹے اسامہ کائرہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی قمر زمان لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں کی جانب سے بیٹے کی ناگہانی موت پر قمر زمان کائرہ سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔