لالہ موسی(سید کلیم شاہ) پی پی پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کو لالہ موسیٰ میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں بلاول بھٹو، آصف زرداری سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ لنک سکول گراؤنڈ لالہ موسی میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر ریلوے شیخ رشید، مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی شریک ہوئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزير غلام سرور خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لوگوں نے قمر زمان کائرہ سے بیٹے کی موت پر اظہار افسوس بھی کیا۔ اسامہ قمر گذشتہ روز لالہ موسی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو ست سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔