قوم کو بتادوں گا کہ ریلوے کا کتنا خسارہ ختم کیا،شیخ رشید

0
566

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ میں میں ریلوے کا ایک بہت بڑا خسارہ ختم کردوں گا لیکن سارا خسارہ ختم کرنے کا میں نے کبھی نہیں کہا ، ریلوے کاسارا خسارہ ختم کرنے میں پانچ سے دس سال لگیں گے ،24اگست کوقوم کو بتادوں گا کہ ریلوے کا کتنا خسارہ ختم کردیاہے ، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ میں سارا خسارہ ختم کردوں۔نجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک نے اگر چلناہے تو اس میں عدلیہ کا بہت اہم رول ہے ، حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ عدالتی ریفرنس پر

تبصرہ کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ یہ ریفرنس کن حالات میں اور کیوں داخل کیاگیاہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیں گے تو پھر کوئی جمہوری حکومت نہیں چل سکتی ، سوچ سمجھ کر ہی سارے کام کئے جاتے ہیں ، اب کوئی کام الٹ بھی ہوجائے تو اور بات ہے، جو بھی ریفرنس داخل ہوا ہے سوچ سمجھ کرہی ہوا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سارے مجھے طعنہ دیتے ہیں کہ میں ایک سیٹ کالیڈر ہوں اورشکر ہے کہ میں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں ورنہ ہوسکتاہے کہ معاملات کچھ اور ہوجاتے ۔ انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے دھونے والی بات میرے منہ سے کسی اینکر نے نکلوادی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میں ریلوے کا ایک بہت بڑا خسارہ ختم کردوں گا لیکن سارا خسارہ ختم کرنے کا میں نے کبھی نہیں کہا ، ریلوے کاسارا خسارہ ختم کرنے میں پانچ سے دس سال لگیں گے ۔ میں 24اگست کوقوم کو بتادوں گا کہ کتنا خسارہ ختم کردیاہے ، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ میں سارا خسارہ ختم کردوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں اتنے بڑے ڈکیت اور چور رہے ہیں کہ ریلوے کوکھا گئے ہیں ، بجٹ کے بعد بھی ریلوے کے ٹکٹ میں بہت کم اضافہ ہوگا ،میرے پاس ٹرین میں جگہ ہی نہیں ہے، ریلوے کی ٹکٹ میں نہ فائدہ نہ نقصان کی بنیادپر اضافہ کیا جائیگا۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here