نیب کے زیر حراست پیراگون ہائوسنگ کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کے وکلا نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرادی ۔
پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ کے وکلا نے احتساب عدالت جمع کرائی گئی درخواست میں کہا کہ نیب کی طرف سے قیصر امین بٹ پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے دبائو ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیصر بٹ کو وکلاسے بھی نہیں ملنے نہیں دیا جارہا، عدالت نے ڈی جی نیب لاہور کو قیصر امین بٹ کی وکلا سے ملاقات کا بندوبست کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔
دوسری جانب نیب ترجمان نے کہا ہے کہ قیصر امین بٹ نے اپنے دستخطوں سے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے، دباؤ ڈالنے کا تاثر غلط ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ