قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

0
426

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 6 روپے 2 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here