لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر انڈیا فوج کی چوکی تباہ کردی پاک آرمی

0
597


پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں ایک انڈین فوج کی چوکی کو تباہ کر دیا جس میں پانچ انڈین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
جمعرات کی شب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے تباہ کی جانے والی انڈین فوجی چوکی سے ’معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’معصوم شہریوں کے خلاف انڈین دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘
اس ٹویٹ کے ساتھ انھوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ایک مقام کو نشانہ بنانے کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے چند گھنٹے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ انڈیا نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے بٹل سیکٹر میں ایک سکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس میں وین ڈرائیور کی ہلاکت ہوئی تھی ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر عام شہریوں کا نشانہ بنانے کی ’غیرپیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی‘ حکمت عملی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکول بچوں کی وین کا نشانہ بنایا جنیوا کنوینشن اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے ہیڈکواٹر میں کور کمانڈروں کے ایک اجلاس میں پاکستان کے اندر دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کی پیش رفت اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر انڈیا کی طرف سے بڑھتی ہوئی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here