لاکھوں لوگوں کو پیسوں سے نہیں خریدا جاسکتا۔امیر مقام

0
606

مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کہتے ہیں کہ پشاور اور سوات میں کامیاب جلسے کے بعد نیب نے کارروائی کی،نیب کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میرحاصل بزنجوا ور محمودخان اچکزئی سپورٹ کے لیے آئے ہیں،یہ دونوں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پشاور کے جلسے کے بعد لوگوں نے پیسے بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی، کیا کہیں گے؟

امیر مقام نے جواب دیا کہ وہ ویڈیو بہت پرانی ہے، لاکھوں لوگوں کو پیسوں سے نہیں خریدا جاسکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوات کے جلسے میں لوگوں کے جذبے کی قیمت اربوں روپے سے بھی زیادہ ہے۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here