ڈیرہ بگٹی (رپوٹر نوازشریف ) لاھور سے چار ماہ قبل اغواء ہونے والی شادی شدہ خاتون سوئی سے برآمد,سوئی پولیس
پڑوسی نے ملازمت کا جھانسہ دیکر ساتھ چلنے کو کہا,مغوی صائمہ بی بی نے کہا کہ مجھے محسن نامی شخص نے ملازمت کا جھانسہ دے کر رحیم یار خان میں اپنے ڈیرے پر حبس بے جا میں رکھا,تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
ایک ماہ قبل مجھ سے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کرواکر سوئی کے رہائیشی چھلا بگٹی کے ہاتھ فروخت کردیا جس نے مجھے اپنے گھر میں باندھ کر رکھا موقع ملتے ھی گزشتہ رات پولیس سٹیشن پہنچی سوئی پنہچی
صائمہ کا کہنا تھا کہ میری ماں باپ نہیں ہیں جس کی وجہ سے شوہر کو بلایا ھے اس موقع پر ایس ایچ او سوئی غلام رسول نے کہا کہ خاتون کا میڈیکل بھی کروایا ھے اور کل عدالت میں پیش کرونگا اور ایس یچ او سوئی نے کہا کہ خاتون کے مبینہ شوہر چھلا بگٹی کو بھی سوئی سے گرفتار کرلیا ھے