لاہورہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو 2 ماہ میں قانون سازی کا حکم

0
701


لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین پر تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی کے لئے پنجاب حکومت کو دو ماہ کا وقت دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں گھریلو ملازمین کے تحفظ کے حوالے سےقوانین کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ 3 سال پہلے ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنے حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ پنجاب حکومت کو دیں تاکہ اس کی روشنی میں گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جاسکی لیکن ابھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوسکا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 2 ماہ میں گھویلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی قانونی سازی کر کے اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here