لاہور کامیاب جلسے پر مخالفین کی مت ماری گئی ہے راجہ نعیم نواز

0
823


سرائے عالمگیر(ارشد قاضی )پی ٹی آئی کے راہنما راجہ نعیم نواز نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرکے قائد عمران خان اپنا وعدہ ایفا کردیااور قائد کے لاہور میں کامیاب تاریخی جلسے نے مخالفین کی مت مار دی ہے اب قائد کے اعلان کے مطابق امیر غریب کے لیے یکساں قانون، سنگل نظام تعلیم ،علاج معالجے کی ایک جیسی سہولیات عوام کاخواب تھاجس کی تکمیل کا سہرا بھی قائد تحریک عمران خان کے سر پر سجے گا انہوں نے کہاکہ مخالفین کے اخباری بیانات کسی سیاستدان کے نہیں قوم کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کی باتیں ہیں انشااللہ انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپشن زدہ سیاستدانوں کا بستر گول کردیں گے پاکستان تحریک انصاف عوام کو روشن مستقبل دے کر ملکی ترقی کو یقینی بنائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here