لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی فیصلہ معطل

0
736

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی فارم اور حلقہ بندیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور اس کے خلاف الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں تھیں۔ایازصادق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوگی اس لیے آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں، بروقت الیکشن کا معاملہ ہے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کے وکلاء نے چیف جسٹس پاکستان سے فوری سماعت کی بھی استدعا کی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here