لمس یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے

0
524

جامشورو ۔لمس یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے سائرہ کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے والے استاتذہ کے خلاف جامشورو ایکشن کمیٹی کا تیرا اکتوبر کو احتجاج کا اعلان تعلیمی اداروں میں بچیوں کو ہراساں و قتل کیا جا رہا ہے حکومت تعلیمی اداروں میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے سلوک پر فوری نوٹس لے ۔حق نواز برھمانی۔تفصیلات کےمطابقجامشورو ایکشن کمیٹی کے رہنما فقیر حق نواز برھمانی حافظ جمیل احمد لغاری ربنواز ابڑو نبی بخش کھوسو حبیب اللہ و دیگر نے لمس یونیورسٹی جامشورو میں طلبہ سائرہ کو اساتذہ کی طرف سے ہراساں کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے ساتھ ہراساں کرنے والے واقعات روز رونما ہونے لگے بااثر افراد کی وجہ سے طلبہ اواز اٹھا نہیں سکتے جس کی وجہ سے مجبور ہوکر طلبہ سائرہ کی طرح خودکشی کرنے جیسے راستے اختیار کر لیتے ہیں سائرہ کے بیان نے سب ملوث افراد کو بے نقاب کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سائرہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کا جیتنا مذمت کیا جائے کم ہے سائرہ ہسپتال میں زیر علاج ہے مگر اساتذہ اذاد گھوم رہےہیں انہوں نے کہا کہ ملوث اساتذہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے جبکہ جامشورو ایکشن کمیٹی اس مسئلے پر تیرا اکتوبر کو باقاعدہ احتجاج کا اغاز کرے گی سائرہ کو انصاف نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here