لودھراں الیکشن میں بلے کو بد ترین شکست

0
258


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلعے لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ہونے والا ضمنی انتخاب غیر متوقع طور پر مسلم لیگ ن نے جیت لیا ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی غیر متوقع کامیابی کو احتساب کے نام پر انتقام کا عوامی جواب قرار دیا جبکہ عمران خان نے اپنی جماعت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست زیادہ مضبوطی سے ابھرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ نشست گذشتہ دسمبر میں جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت نااہلی کے بعد ہی خالی ہوئی تھی۔ وہ سنہ 2015 میں اس نشست سے 40 ہزار ووٹ کی اکثریت سے جیتے تھے۔
اس الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی شرح 52 فیصد رہی اور غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقبال شاہ نے اس الیکشن میں ایک لاکھ 13 ہزار 827 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے علی ترین 87 ہزار 571 ووٹ حاصل کر سکے۔ شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here