لیگی قیادت نے نواز اور مریم کو دھوکا دیا‘اعتزاز احسن

0
591

رہنماپیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکادیا ہے۔

اعتزاز احسن نے ایک بیان میں لیگی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کس طرح شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف، سعدرفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہیں سکے؟خواجہ آصف، ایاز صادق،رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر نے بھی نوازشریف کوتن تنہا چھوڑا جبکہ خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والاغائب،نظر ہی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئےتھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے، ان رہنماؤں کو اندر جانے سےکوئی نہیں روکتا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، ن لیگی لیڈروں نےسازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا۔

انہوں نے مشاہد اللہ خان کو لاہور ایئر پورٹ پر پہنچنے پر داد دی۔

انہوں نے ن لیگ کے مزید رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا دیا ہے، پھنسا دیا ہے،اتنادھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کےساتھ دیکھا۔

واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے لیگی کارکنوں کے قافلے لاہور میں نوازشریف کے استقبال کےلئےر واں دواں تھے۔

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں،مختلف شہروں میں کنٹینرز لگا کر کئی شاہرائیں بند کردی گئیں،لاہور ائرپورٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here