لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک بنگلے سے 26 سالہ ماڈل گرل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کےعلاقے میں ایک گھر سے 26 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی شناخت ماڈل گرل انعم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی جبکہ ماڈل گرل کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ماڈل گرل نے فیشن ڈیزائنگ میں کورس کر رکھا تھا اور 2 ماہ قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ