مجرموں کی سرپرستی کرنے والے پولیس ملازم بڑے ڈاکو ہیں

0
338

کراچی-(احسن کمال) مجرموں سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، کراچی پولیس چیف*
کراچی: پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں تاہم ایسے پولیس والوں کو باہر نکال پھینکیں گے۔
کراچی میں اے سی ایل سی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیسنگ ایک چینل ہے، کسی گورے کو بٹھادیں تو وہ بھی سب سے پہلے کہے گا کہ ضروری چیز سیکیورٹی ہے، پاکستان میں سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی بہت ضرورت ہے جب کہ سیف سٹی پروجیکٹ اب بھی کراچی میں نہیں ہے۔
کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں استعمال گاڑی کا مالک 6 سال پہلے مرچکا ہے اور گاڑی ابھی تک اسی مرے ہوئے شخص کے نام پر چل رہی تھی۔ سی پی ایل سی اور پولیس جرائم کو ریکارڈ کرتی ہے، کئی جرائم کی وارداتیں ریکارڈ نہیں ہوتیں، ایسا نظام لارہے ہیں کہ ہر جرائم کی واردات ریکارڈ ہوگی، ایک ایپ کے ذریعے جرائم کی واردات کو درج کرایا جاسکے گا۔…

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here