محمد حفیظ کوپی سی بی نے شوکاز نوٹس دینےکا فیصلہ

0
619

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق محمد حفیظ نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں آئی سی سی پر تنقید کی تھی جس پر محمد حفیظ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بالنگ ایکشن جانچنے کےمعیار کو امتیازی قرار دیتے ہوئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر کڑی تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ کہیں طاقت، کہیں تعلقات قانون پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
محمد حفیظ نے سوال اٹھایا تھا کہ انسانی آنکھ صرف ایک ڈگری کا فرق کیسے دیکھ سکتی ہے؟ رپورٹ کرنے والوں کو میرا 16 ڈگری کا خم نظر آگیا، دوسروں کا 25 اور 30 ڈگری کا خم بھی نہ دیکھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا، تعلقات خراب ہونے کے ڈر سے رعایتیں دی جاتی ہیں۔
محمد حفیظ نے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کے بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی تھی۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here