مخالفین کی سازشیں کامیاب ہوں گی نہ علاقائی ترقی کا سفر روکنے والاہے،ڈاکٹر شازیہ سلیم

0
713

سرائے عالمگیر: ن لیگی لیڈی کونسلر ڈاکٹر شازیہ سلیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سالارقافلہ چوہدری عابد رضانے عوام کی بے لو ث خدمت سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے،عوام کی دعاوں اور بے لوث خدمت کے جذبے نے مشکل ترین راستے آسان کردیے ہیں

انشااللہ مخالفین کی سازشیں کامیاب ہوں گی نہ علاقائی ترقی کا سفر روکنے والاہے،ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ کی بریت سچائی کی فتح ہے کل بھی ہمارے قائد چوہدری عابد رضا تھے اور آئندہ بھی قائد کی زیر قیادت علاقائی ترقی اور عوام کے مسائل حل کے لیے کام کرکے الیکشن میں کیے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے میںسالار قافلہ ایم این اے چوہدری عابد رضاکو عدالت میں بے گناہی ثابت ہونے پر باعزت رہائی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ حالات کچھ بھی ہو علاقائی ترقی کے مشن میں ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ان کے ساتھ ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here