موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور مری ایکسپریس وے تمام ٹریفک کیلئے کھلی ہوئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں سیاح خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کے لیے مری کی طرف روانہ ہورہے ہیں، لہذا عوام کی خدمت کیلئے ٹول پلازہ پر بریفنگ ڈیسک لگا دیئے گئے ہیں۔ ترجمان موٹروے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے پیش نظرموٹروے پولیس کی اضافی نفری ایکسپریس وے پر تعینات ہے، سیاح صرف پیٹرول گاڑی پر ہی مری آئیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاح ٹو چین ساتھ رکھیں، گاڑی کی بیٹری اچھی حالت میں رکھیں، پیٹرول کا ٹینک بھی فل رکھیں اور سمجھ داری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے حد رفتارکی پابندی کریں۔ترجمان موٹروے کے مطابق بارش اور برف میں لوگوں کی خدمت کیلئے موٹروے پولیس مسلسل کوشاں ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ