مساجد پر فائرنگ،40 جانبحق

0
377

نیوزی لینڈ میں تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پردہشت گرد حملے کے نتیجے میں 40افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات کرائسٹ چرچ میں واقع مسجدِ نور اور مسجد لنٹن میں پیش آئے، جس میں مسلح افراد نے مساجد میں داخل ہو کر خودکار ہتھیاروں سے نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم واقعے میں بال بال بچ گئی، نماز پڑھنے آئے ہوئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔جدید ہتھیاروں اور بموں سے لیس حملہ آوروں نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں پر فائر کھول دیئے، فائرنگ سے 40 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہو گئے۔
خاتون سمیت 4 افراد زیر حراست
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مسجد کے قریب گاڑیوں میں نصب بارودی ڈیوائسزبھی ملی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اسلام مخالف اور امیگرنٹس کے خلاف تعصب پر مبنی پیغام چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
حملہ آور نے شناخت بتادی
مقامی میڈیاکا کہنا ہے کہ مسجد میں ایک مسلح شخص داخل ہوا جس نے مشین گن سے فائرنگ کی، حملہ آور نےپنڈلیوں میں گولیوں سے بھرے میگزین باندھے ہوئے تھے۔مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے،حملہ آور وردی میں ملبوس تھا،جس کی عمر 30 سے 40 سال تھی۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس اور پیٹرول بموں سے بھری گاڑی کیساتھ پہنچا تھا،جو ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واردات کی ویڈیو لائیو اسٹریمنگ کرتارہا۔
مقامی میڈیا نے مزید بتایا ہےکہ مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی، اس نے کئی بار گن کو ری لوڈ کیا اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کی۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here