مسلمانوں کا قاتل ثابت ہو گیا

0
599

لندن مسلمانوں کا قاتل ثابت ہو گیا
مسجد کے باہر مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم ڈیرن اوسبورن پر اقدام قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔ لندن میں دہشت گرد حملے کی سماعت کے دوران جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ملزم ڈیرن اوسبورن آن لائن انتہاپسند پروپیگنڈے سے متاثر تھا اور حملے میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو مارنا چاہتا تھا۔ ادھر فنزبری مسجد کے امام محمد محمود نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف مل گیا ہے۔ ڈیرن اوسبورن نے گزشتہ سال جون میں تیز رفتار وین مسجد کے قریب نماز پڑھنے والوں پر چڑھا دی تھی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ڈیرن اوسبورن کو سزا بعد میں کسی سماعت کے دوران سنائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here